حکومت کا قائداعظم اور علامہ اقبال کی حیات و خدمات پر ویب سیریز بنانے کا فیصلہ

تاریخی ویب سیریز کی تیاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت ایک مشاورتی اجلاس میں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی حیات و خدمات پر مبنی عالمی معیار کی تاریخی ویب سیریز تیار کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے ممتاز میڈیا ہاؤسز، پروڈیوسرز، ہدایت کاروں اور تخلیقی شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بوٹا سنگھ کی الم ناک کہانی: تقسیم میں کھوئی ہوئی محبت

قائداعظم اور علامہ اقبال کی یادگاری تقریبات

احسن اقبال نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ کی تقریبات کو محض رسمی تقاریب تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ اسے قومی تجدید اور فکری احیاء کا سنگِ میل بنایا جائے گا، بامقصد کہانی سنانا قوم سازی کا ایک طاقتور ذریعہ ہے اور نوجوان نسل کو قیامِ پاکستان کے نظریاتی سفر، آئین پسندی اور قومی اقدار سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑااضافہ، فی تولہ نرخ 5لاکھ روپے سے تجاوز کرگئے

عالمی بیانیے میں پاکستان کا کردار

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی آئینی جدوجہد اور علامہ اقبال کے فکری وژن کو عالمی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ دنیا کو پاکستان کے نظریاتی ورثے اور فکری گہرائی سے روشناس کرایا جا سکے، تاریخی ڈرامے سافٹ پاور اور ثقافتی سفارتکاری کا مؤثر ذریعہ بن سکتے ہیں اور پاکستان اپنی مثبت عالمی شناخت کو مضبوط بنانے کے لیے تخلیقی صنعت کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور قافلے کے ساتھ برہان انٹرچینج کے قریب، شیلنگ جاری

سرمائے کی فراہمی اور ورکشاپس

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اعلان کیا کہ حکومت عالمی معیار کی پروڈکشن کے لیے 50 کروڑ روپے تک سیڈ فنڈنگ فراہم کرے گی، اس کے ساتھ ساتھ مصنفین اور پروڈیوسرز کے لیے علمی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ تاریخی تحقیق، مستند مواد اور فکری گہرائی کو یقینی بنایا جا سکے، تحقیق پر مبنی اور عالمی معیار کی تاریخی پروڈکشنز تیار کی جائیں گی اور قومی ورثے کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار بھارت کی کتنی پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں؟ بڑا انکشاف

سوجھ بوجھ کی حکمت عملی

اجلاس میں قومی تاریخ کو سافٹ پاور میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا اور تخلیقی صنعت کو ریاستی سرپرستی کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی مارکیٹس میں پاکستانی تاریخی مواد کی مؤثر نمائندگی کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جائے اور پاکستان کے اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے قیام کی ضرورت پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

نوجوان نسل اور قومی ہیروز

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ قومی ہیروز کے افکار کو نوجوان نسل کے لیے قابلِ فہم اور متاثر کن انداز میں پیش کیا جائے گا اور ڈرامہ و ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کی نظریاتی اساس کو مزید تقویت دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...