زارا نور نے بیسٹ فرینڈ سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی
زارا نور عباس کی سجل علی کے ساتھ دوستی ختم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے معروف اداکارہ سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے کے خطرے میں شدت، وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو فون کیا
پوڈکاسٹ میں گفتگو
حال ہی میں اداکارہ نے اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اشارتاً سجل سے تعلقات ختم ہونے پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دوبارہ شدید ژالہ باری کب ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
سوال و جواب کا سلسلہ
میزبان نے سوال کیا 'سجل کیسی ہے؟ اور آپ کی ان سے کتنے عرصے سے بات نہیں ہوئی؟' جواب میں زارا نے مبہم مسکراتے ہوئے کہا 'الحمداللہ وہ اچھی ہے اور ہم نے ابھی حال ہی میں بات کی ہے'، جس پر احمد علی بٹ نے ہنستے ہوئے کہا 'یہ جھوٹ ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کے علاقے فیروز پور میں بلیک آوٹ ریہرسل، ہوٹر بھی بجائے گئے
لوگوں کی سوچ
زارا نور نے کہا 'مجھے نہیں معلوم لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ اگر دو لوگوں نے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا تو وہ ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے ہوں گے'۔
یہ بھی پڑھیں: ساہیوال میں سوتیلے بیٹے نے ماں اور بہن کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی
منفی باتیں
اداکارہ نے کہا 'لوگ ہمیشہ میرے بارے میں منفی باتیں ہی کرتے ہیں، میرے بارے میں بہت کہا گیا کہ اسی نے کچھ کہا ہوگا، یہاں ہر کوئی ہر کسی کے بارے میں بات کرتا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: شدید بیمار پاکستانی بچے کا چین میں کامیاب علاج
سبق سیکھنا
میزبان نے جب سوال کیا کہ 'اس تجربے سے آپ نے کیا سیکھا؟' تو جواب میں زارا نے کہا 'ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا، اور خاص طور پر انڈسٹری میں جب آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو دیکھنا پڑتا ہے کہ میری انگلیاں واپس آئی ہیں؟'
دوستی کی حقیقت
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا 'میرے دوستوں کے بہت سے گروپس تھے، میں ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھی لیکن اسد مجھے تنبیہہ کرتے تھے، اب سمجھ آیا کہ اسد ہمیشہ صحیح کہتے تھے'。








