بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
بھارت کا تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے جوہری پروگرام بحال کیا تو امریکا کارروائی کرے گا: ٹرمپ کا انتباہ
حادثے کی تفصیلات
بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارت ایک اور تیجس لڑاکا طیارے سے محروم ہوگیا، تیجس طیارہ تربیتی پرواز کے دوران ایئربیس میں گر کر تباہ ہوا۔ پائلٹ بروقت اجیکٹ کرنے کی وجہ سے محفوظ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے عبرتناک شکست پر انڈین کرکٹ بورڈ کی ٹویٹ توجہ کا مرکز بن گئی
بھارتی ایئرفورس کا جائزہ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد بھارتی ایئرفورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ انڈین ایئرفورس کے پاس 32 تیجس ایم کے ون طیارے موجود ہیں۔
پچھلے حادثات کا ذکر
بھارتی میڈیا کے مطابق دو سال کے دوران تیسرا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ پہلا تیجس طیارہ 2024 میں بھارتی ریاست راجستھان میں گرکر تباہ ہوا، جبکہ دوسرا طیارہ گزشتہ سال دبئی ایئرشو میں زمین بوس ہوگیا تھا۔








