حکومت سے کوتاہیاں ہوئی ہوں گی مگر نیت بالکل ٹھیک ہے: شرجیل میمن
شرجیل میمن کی بیان بازی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت سے کمی کوتاہیاں ہوئی ہوں گی مگر نیت بالکل ٹھیک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک خطاب، سیلاب متاثرین کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت، ریسکیو اورریلیف کی رپورٹ بھی طلب کرلی
ریڈ لائن منصوبے کا دورہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شرجیل میمن نے یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبے کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہر بات میں سیاست کرنا اور مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں کہ یونیورسٹی روڈ کو کلیئر کریں۔ اس پروجیکٹ کی مالیت بڑھ گئی ہے، اسے بند کریں۔ تمام چیلنجز کے باوجود اس پروجیکٹ پر کام جاری رکھا گیا۔ اس پروجیکٹ کا جو کام رُکا تھا وہ انتظامی معاملات کی وجہ سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی، پانی کے معاملے پر بھی ایسا ہی جواب دیا جائے گا: رانا ثناءاللہ
سڑکوں کی تعمیر کی ہدایت
سینئر وزیر نے کہا کہ عید سے پہلے یونیورسٹی روڈ کی سائیڈ کی سڑکوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مقصد عوام کو سہولت دینا ہے۔ اس وقت کراچی میں بڑی تعداد میں میگا پروجیکٹ چل رہے ہیں۔ حکومت سندھ کی انتظامیہ اور میئر کراچی بھی دن رات کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ اور سیز فائر، 16 دن بعد مشہد سے پہلی پرواز کی کراچی آمد
ریڈ لائن بی آر ٹی پراجیکٹ
شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پراجیکٹ کو ختم کرنے کی باتیں کی جا رہی تھیں۔ یہ پراجیکٹ اگلی نسلوں کے کام آئے گا۔ ہمیں لوگوں کو ایسے پراجیکٹس دینے ہیں جس سے انہیں سہولت ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بابوسرٹاپ پر سیلابی ریلے میں بہنے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 2 دن بعد مل گئی
کسٹمز کے معاملات
انہوں نے مزید کہا کہ کسٹمز نے پنجاب حکومت کو ایک فیصد اور ہمیں 17 سے 18 فیصد چارج کیا۔ ابھی بھی ہماری بسیں کسٹمز میں پھنسی ہوئی ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ دونوں صوبوں کے ساتھ ایک جیسا رویہ ہونا چاہیے۔
عمران خان کی صحت پر دعائیں
سینئر وزیر کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق کہنا تھا کہ ان کی لمبی عمر کے لیے دعاگو ہوں۔ جہاں تک رہائی کی بات ہے تو رہائی ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حواری اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اگر یہ لوگ اپنے الفاظ کا چناؤ بہتر کریں تو معاملات میں بہتری آئے گی۔








