علیمہ خان کے انٹرویو پر شان دار گلزار کا سخت ردعمل
پی ٹی آئی میں داخلی اختلافات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے، علیمہ خان کے ایک انٹرویو پر ایم این اے شاندانہ گلزار نے پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں سخت ردعمل دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی سے اختلافات کی خبروں پر علی امین گنڈا پور نے خاموشی توڑ دی
شاندانہ گلزار کا بیان
روزنامہ جنگ کے مطابق شاندانہ گلزار نے کہا کہ ایسے بیانات دیکھ رہے ہیں جس کا سبب صدمہ، بڑھاپا اور شدید ذہنی دباؤ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، کسی بھی سطح پر بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب
عمر اور ذاتی زندگی
انہوں نے مزید کہا کہ ان خواتین کو اس عمر میں گھر پر پوتے پوتیوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔
پارٹی کی توجہ کا مطالبہ
ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کو 8 فروری پر توجہ دینے کا کہا گیا، جبکہ اسی دن ان کی بسنت کی ویڈیو موجود ہے۔








