سی ٹی ڈی بنوں پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ہلاک
پشاور میں دہشت گردوں کا حملہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی بنوں کی ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج ہمارا دن اچھا نہیں تھا، کپتان سلمان علی آغا نے بھارت سے شکست کی وجہ بتا دی
حملے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں کی تفتیشی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان پر حملے کی جائے وقوعہ کی نشاندھی کے لئے جا رہی تھی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیر حراست دہشت گرد کمانڈر اُسامہ عرف دانیال عرف باغی ہلاک ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویﷺ کے مؤذن کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان وائرل
دہشت گرد کی شناخت
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک کمانڈر نئی دہشت گرد تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان کا سرگرم رکن اور ماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد کو چھڑانے کےلئے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال، سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ سے متعلق فیصلہ 29 اگست کو ہوگا
جوابی کارروائی
بتایا گیا ہے کہ جوابی فائرنگ میں دہشت گردوں کے ہلاک ساتھی کی شناخت کامیاب خان عرف اخلاص یار ولد نبوت خان سکنہ کابل خیل شیواہ شمالی وزیرستان کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد کے پاس سے ایک کلاشنکوف، دو عدد میگزین، دو ہینڈ گرینیڈز برآمد ہوئے جبکہ دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے زخمی ساتھیوں کو ساتھ لے گئے۔
سیکورٹی فورسز کی کارکردگی
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے جوانوں کو بروقت جواب پر شاباش دی، آئی جی نے کہا کہ دہشت گرد کسی کے سگے نہیں، مفاد کی خاطر اپنے ساتھیوں پر بھی فائر کھول دیتے ہیں۔








