کل سندھ اسمبلی میں آئین کے خلاف قرار داد پیش کی گئی، ہم نے بھی اب فیصلہ کرنا ہے: خالد مقبول صدیقی

کیس کے پس منظر

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کل سندھ اسمبلی میں آئین کے خلاف قرار داد پیش کی گئی۔ہم نے بھی اب فیصلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہدرہ: کمسن کار سوار نے 3 موٹرسائیکل سوار نوجوان کچل دیئے، 1 جاں بحق، 2 زخمی

پریس کانفرنس میں اہم بیان

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل مکالمہ ہوتا ہے، ہم امن سے رہنے کی تمنا رکھنے والے لوگ ہیں، ایک اہم موڑ پر ہم داخل ہو گئے ہیں، ہم نے بھی اب فیصلہ کرنا ہے۔ ایک اسمبلی میں پاکستان کے آئین کے خلاف قرارداد منظور ہوئی، سندھ کے شہری علاقوں میں عوام کی جانب سے تمام مکاتب فکر سے سوال ہے؟ کیا کوئی بھی پاکستان کے آئین کے خلاف کوئی قرارداد منظور کرسکتا ہے، جو سب ٹیکس دے اس کو کوئی اختیار نہیں؟ وفاق سے سندھ کو 30 ہزار ارب روپے ملے ہیں، ان 30 ہزار ارب میں سے آدھے تو کراچی کو ملنے چاہیے تھے، وفاق سے ملنے والی رقم لگتا ہے سندھ حکومت عیاشی پر خرچ کرتی ہے، پیپلز پارٹی بھٹو کے نام پر کھاتی اور کماتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا

سندھو دیش کا خواب

’’جنگ‘‘ کے مطابق خالد مقبول سدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے محبت کرنے والی جماعت ہے، دھرتی ماں پاکستان ہے، صوبے اس کے حصے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ 1947 سے شروع ہوتی ہے، ہمارے ہوتے ہوئے سندھو دیش کا خواب خواب ہی رہے گا، ہمارے ہوتے ہوئے سندھو دیش نہیں بن سکتا۔ یہ کیسا انصاف ہے کہ 170 نشستیں لینے والا جیل میں اور 80 سیٹ لینے والا حکومت میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پالتو شیر کے بعد کتے کا بچے پر جان لیوا حملہ

مردم شماری پر بات چیت

انہوں نے مردم شماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی کو 37 فیصد کم گنا گیا۔ واحد ایم کیو ایم نے 10 کے بجائے 5 سال کے اندر 2 مردم شماری کروائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے، جعلی مردم شماری کے ذریعے پیپلز پارٹی قابض ہے، کسی صوبے میں لسانیت کی بنیاد پر کیا تقسیم ملتی ہے؟ سندھ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ کثیراللسانی صوبہ ہے، جو سلوک 50 برسوں سے شہری علاقوں کے ساتھ جاری ہے کیا اس کی مثال کہیں اور ہے؟ پلاننگ کمیشن کی رپورٹ میں سب سے زیادہ غربت بڑھنے کی شرح سندھ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیٹنگ خبروں کے بیچ چہل کی ہیٹرک! آر جے مہوش کا ردعمل وائرل ہوگیا

آئین کے مطابق عملدرآمد کا مطالبہ

چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں آئین زندہ دستاویز ہے اس پر مکمل عمل کیا جائے۔ آئین کا آرٹیکل (4)239 نئے صوبے بنانے کی اجازت دیتا ہے، پیپلز پارٹی اپنے ہی بانی کے آئین سے بےوفائی کر رہی ہے، آرٹیکل 140 اے آئین کا حصہ ہے جو پورے پاکستان کیلئے ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے ہی میئر کو اختیارات دینے کو تیار نہیں۔

ایم کیو ایم کا موقف

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا کوئی اقدام پاکستان کے خلاف نہیں، بانی ایم کیو ایم نے ایک نعرہ لگایا ہم نے اس کو چھوڑ دیا، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ سندھ کو صوبے کے حوالے سے ہم نے قبول کیا ہوا ہے، پاکستان کے مختلف علاقوں کی تاریخ تو ہزاروں سال پرانی ہے۔ 72 سال قبل کوٹہ سسٹم لگایا گیا تھا، کوٹے کے تحت کبھی کسی ہاری کو تعلیم نہیں ملی، پاکستان میں سب سے زیادہ غربت سندھ میں بڑھی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...