سپر 8 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ کی انڈیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے
میچ کی صورتحال
احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ کی انڈیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 7 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنا لیے ہیں۔
ٹاس اور بیٹنگ کا فیصلہ
احمد آباد میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی اوورز میں ہی بھارتی باؤلرز نے ان کا ٹاپ آرڈر تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کاک اور رکلٹن خاطر خواہ رنز سکور کیے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔








