افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک 7 مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، 80 سے زائد جنگجو مارے گئے، سیکیورٹی ذرائع
پاکستان کی فضائی کارروائیاں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغانستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے خوارج کے سات ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔
عملیاتی تفصیلات
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کی گئی ان کارروائیوں میں تین افغان صوبے نگرہار، پکتیکا اور خوست شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک سات مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ 80 سے زائد جنگجوؤں کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
تباہ کیے گئے مراکز
تباہ کیے گئے مراکز میں ننگرہار میں قائم دو نئے مراکز، خارجی مولوی عباس کا مرکز (خوست)، خارجی اسلام کا مرکز (ننگرہار)، خارجی ابراہیم کا مرکز (ننگرہار)، خارجی ملا راہبر کا مرکز (پکتیکا) اور خارجی مخلص یار کا مرکز (پکتیکا) شامل ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق تمام اہداف پیشگی انٹیلی جنس کی بنیاد پر منتخب کیے گئے تھے۔








