وطن کا دفاع کرنا سب سے مقدم فریضہ ، شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب کا عزم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وطن کا دفاع کرنا سب سے مقدم فریضہ ہے، شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اہل قیادت اور عوام کا تعاون ہر ناممکن کو ممکن بنا رہا ہے: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب
پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا، چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے گورنر سلیم حیدر خان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سب کو فیلڈ میں ہونا چاہیے”وزیراعلیٰ پنجاب کا کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز سے ویڈیولنک خطاب
افطاری کا اجتماع
’’جنگ‘‘ کے مطابق گورنر پنجاب نے سویٹ ہومز کے بے سہارا اور یتیم بچوں کے ساتھ افطاری کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ میں سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ افطاری کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سیاست کا المیہ یہ ہے کہ وہ سیاسی قوتوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ، سلمان غنی
رمضان المبارک کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بابرکت مہینے میں اپنے اردگرد سفید پوش افراد اور بے سہارا بچوں کا خیال رکھنا ہے، رمضان المبارک خوشیاں بانٹنے اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں منعقدہ منفرد نائٹ رن نے وفاقی دارالحکومت کی رات کو روشنیوں سے بھر دیا
سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے پر دل افسردہ ہے، لیفٹیننٹ کرنل گل فراز نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
ملک کی سلامتی کا عزم
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وطن کا دفاع کرنا سب سے مقدم فریضہ ہے، شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
افغانستان میں دہشت گردی کا جواب
انہوں نے مزید کہا کہ اگر افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہوگی تو ہماری افواج وہاں پر موجود دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گی۔








