پی ٹی اے کی طرف سے ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیئے گئے
پی ٹی اے کے نئے ٹیرف ریگولیشنز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی اے کی طرف سے ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیئے گئے ہیں۔ ان ضوابط کے تحت آپریٹرز کسی بھی نئے پیکج کے اجرا یا موجودہ نرخوں میں تبدیلی سے قبل پی ٹی اے سے پیشگی منظوری کے پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، ترکی سے بڑی خبر آگئی
صارفین کے حقوق کی محافظت
اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) موبائل ٹیرف، سروس کے معیار اور غیر مجاز کٹوتیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خدشات کے تناظر میں واضح کرتی ہے کہ ادارہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مکمل طور پر متحرک اور پُرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان
نئی ریگولیشنز کی تفصیلات
منظم اور متوازن ٹیرف نظام کے پیش نظر پی ٹی اے نے موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیے ہیں۔ ان ضوابط کے تحت نمایاں مارکیٹ پاور (SMP) رکھنے والے آپریٹرز کسی بھی نئے پیکج کے اجراء یا موجودہ نرخوں میں تبدیلی سے قبل پی ٹی اے سے پیشگی منظوری کے پابند ہیں۔ دیگر آپریٹرز کاروباری بنیادوں پر نرخ مقرر کر سکتے ہیں، تاہم اگر کوئی ٹیرف صارفین کے مفاد کے خلاف پایا گیا تو پی ٹی اے کو مداخلت کا مکمل اختیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے اٹک اور ڈی جی خان میں رینجرز تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی
سروس کے معیار میں بہتری
پی ٹی اے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام مارکیٹ کے پائیدار استحکام کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان میں اوسط فی صارف آمدن (ARPU) خطے میں کم ترین سطح پر ہے جبکہ موبائل ڈیٹا کی قیمتیں بھی علاقائی سطح پر انتہائی مناسب شمار کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم ترین سپن باولر ساجد خان انجری کا شکار
اسپیکٹرم کی نیلامی
سروس کے معیار میں بہتری کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مارچ 2025 میں متوقع اسپیکٹرم کی نیلامی ایک اہم پیش رفت ہے۔ جس کے تحت موبائل آپریٹرز کو اضافی اسپیکٹرم کے حصول اور جدید نیٹ ورک انفراسٹرکچر کی تنصیب کے لیے نمایاں سرمایہ کاری کرنا ہوگی، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں کوریج، نیٹ ورک کارکردگی اور ڈیٹا اسپیڈ میں واضح بہتری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پانی کے ٹینک میں گر کر 2 بچے جاں بحق
صارفین کی آگاہی
پی ٹی اے کے مطابق تمام موبائل آپریٹرز کو بھی ہدایت جاری کی جا چکی ہیں کہ وہ کسی بھی ویلیو ایڈڈ سروس فعال کرنے سے قبل صارفین کی واضح اور پیشگی رضامندی حاصل کریں۔ صارفین کو بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ موبائل آپریٹر کی سرکاری ایپ کے ذریعے اپنی فعال سبسکرپشنز کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں۔
ریگولیٹری ماحول کا فروغ
پی ٹی اے ایک شفاف، منصفانہ اور ذمہ دارانہ ریگولیٹری ماحول کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، تاکہ ٹیلی کام صارفین کے حقوق کے تحفظ اور ٹیلی کام کے شعبے کی طویل المدتی ترقی کے لیے درکار سرمایہ کاری کے مابین متوازن ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے۔








