ایران نے امریکہ کو بڑی پیشکش کردی
ایران کی امریکہ کے لیے پیشکش
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکہ کو بڑی پیشکش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل، فیصلہ متعصبانہ قرار دے دیا
تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، ایران نے جوہری مذاکرات میں امریکہ کو اپنی تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: انہوں نے چٹھی میرے سامنے پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دی، میں ان کا شکریہ ادا کرکے واپس آیا اور شکوہ کیا”استاد آپ نے حماقت کروا دی“
معاشی پیکج کی تفصیلات
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں زیرغور معاشی پیکج میں امریکا کو سرمایاکاری کی پیشکش کی ہے۔ تاہم ایران اپنے تیل اور معدنی وسائل کا کنٹرول کسی کے حوالے نہیں کرے گا۔ امریکہ ایران کا صرف معاشی شراکت دار ہوسکتا ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ امریکی کمپنیاں ایرانی تیل اور گیس فیلڈ میں ہمیشہ ٹھیکے دار کے طور پر ہی کام کرسکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں اسرائیل کی حمایت تاریخی طور پر کم ترین سطح پر پہنچ گئی، 6 ملکوں کے سروے میں حیران کن انکشاف
جوہری افزودگی کا مسئلہ
خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عہدیدار نے کہا کہ پُرامن جوہری افزودگی کے بدلے ایران علاقائی افزودگی کنسورشیم کے قیام پر غور کر سکتا ہے۔
نئی مذاکراتی امیدیں
خیال رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع ہے۔








