مسلح افراد نے بارکھان اور خضدار سے 9 مزدوروں اور 3 پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا، 3 مزدور بازیاب
اغواء کا واقعہ بارکھان میں
بارکھان (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کرش پلانٹ سے 3 مزدوروں اور 3 پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا
پولیس کی کارروائی
’’جنگ‘‘ کے مطابق پولیس حکام کے مطابق کارروائی کرکے 3 اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے جبکہ 3 مزدور تاحال اغواءکاروں کی تحویل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیول اکیڈمی میں 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت
خضدار میں مزید اغواء
ایک اور واقعے میں خضدار کی سب تحصیل مولہ میں تعمیراتی کمپنی کے 6 مزدوروں کو اغواء کر لیا گیا ہے۔
اغواء کاروں کی کارروائی
پولیس کے مطابق اغواء کار مزدوروں کے زیراستعمال گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔








