ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کسی طرف سے انشاءاللہ ضرورت پوری ہونے کی خبر ملے گی، جو لوگ کافی دِنوں سے کوئی نیا کام کرنا چاہ رہے تھے وہ اب ہمت کریں اور کام کی ابتداءکریں۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق 90 دن کی مدت پوری ہونے تک مؤثر نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بیماری بندش جادو ٹونے وغیرہ کے اثرات سے نجات ملے گی، جو لوگ کافی دِنوں سے مشکلات محسوس کر رہے تھے وہ اب اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روزانہ کے حساب سے آپ کے ہر کام میں بہتری آتی جائے گی اور جس بھی طرف سے پیسوں کی اُمید لگا رکھی تھی وہ بھی اب پوری ہونے کے امکانات روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: انٹرپول کے ذریعے 2 اشتہاری ملزمان دبئی سے گرفتار
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کا مزاج ان دِنوں غصے والا ہے، آپ کو ہر کام میں ٹھنڈے مزاج سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ حکمت عملی اور نرمی سے چلیں گے تو آپ کو ہی فائدہ حاصل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس؛ عدالت کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بھی راستے پر سفر کر رہے ہیں وہ مناسب نہیں ہے، آپ کو چاہئے کہ استخارے کی مدد لے لیں تاکہ غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے، یہی بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
تبدیلی والا سلسلہ جاری ہے، اس سے فائدہ اٹھا لیں، آپ کو بار بار ایسے مواقع نہیں ملیں گے اور آپ کو دوسرے فضول قسم کے کاموں سے دور رہنا ہو گا، آپ جانتے ہیں وہ۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
دوسروں کی وجہ سے آپ خود کو پریشانی میں مت لائیں، سیدھا سیدھا چلنے کی کوشش کریں اور جو کام آج کل کر رہے ہیں اس بارے میں غور کریں، کیا وہ غلط نہیں ہے؟
یہ بھی پڑھیں: حامد میر کی آرٹیکل 63 اے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نہایت دلچسپ رائے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو اس وقت اُن لوگوں سے خطرہ ہے جو آپ کے راز دار ہیں، آپ نے اب اس سے تعلق ختم کرنا ہے اور اپنی سرگرمیوں کا بالکل بھی اندازہ نہیں ہونے دینا۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ نے چاہا تو وہ مشکل ضرور حل ہو گی جس میں آپ کافی دِنوں سے آئے ہوئے ہیں اور اِس وقت صورتحال بھی تیزی سے بہتری کی جانب جا رہی ہے، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2025 کے دوران لاہور میں کتنے خودکشی کے واقعات رونما ہوئے، تفصیلی رپورٹ جاری
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت روزگار کا خانہ بحکم اللہ بہتری میں آ رہا ہے، کافی دِنوں سے مشکلات کا شکار اب پریشانیوں سے نکلنے والے سلسلے کی طرف چل پڑے ہیں، جلد سکون ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ثناء یوسف کا قتل، ملزم کا بھائی بھی خود کشی کرچکا لیکن دراصل قاتل کو ٹک ٹاکر کے گھر کا پتہ کس نے دیا تھا؟ معمہ حل ہوگیا۔
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی ایسے مسئلے بھی پھنسے ہوئے ہیں، جہاں سے ان کا نکلنا ناممکن دکھائی دے رہا تھا، اب وہ تیزی کی طرف آئیں گے، آج کا دن بڑا ہی اہم ہے۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
صدقہ لازمی دیں اور اپنے معاملات بھی سیدھے کریں، آپ غلط سمت پر کر رہے ہیں اور موبائل فون کا بھی ان دِنوں بڑا غلط استعمال ہو رہا ہے، باز آ جائیں۔








