سابق سی ای او خیبر پختونخوا اکنامک زون کی برطرفی کیخلاف دائر اپیل مسترد
وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے سابق سی ای او خیبر پختونخوا اکنامک زون کمپنی جاوید اقبال کی برطرفی کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو رواں مالی سال ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں
عدالت کی سماعت اور وکیل کا مؤقف
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں برطرفی کے خلاف اپیل کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران سابق سی ای او کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کوئی بادشاہت نہیں کہ حکومت جب چاہے کسی کو برطرف کر دے۔ وکیل نے مزید کہا کہ جاوید اقبال کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ سی ای او کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا شاہدرہ میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، متاثرین میں کپڑے اور راشن بیگز تقسیم کیے۔
جسٹس روزی خان کے ریمارکس
جسٹس روزی خان نے ریمارکس دیے کہ آپ کی دوبارہ تقرری بھی بادشاہت کے انداز میں ہوئی، جبکہ دوبارہ تقرری کے لیے مسابقتی طریقہ کار اپنایا جانا چاہئے تھا۔ اگر آپ واقعی اتنے اہل ہیں تو حکومت دوبارہ آپ کی تقرری کر دے گی۔
عدالت کا حتمی فیصلہ
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔








