سیکیورٹی فورسز کا پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
خفیہ اطلاعات پر آپریشن
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیاحت کیلئے محفوظ ملک، لوگ امن پسند ہیں: عطا تارڑ
آپریشن کی تفصیلات
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اپنے دستوں نے پورے تشکیلی گروہ کو مختلف ہتھیاروں سے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے بزدلانہ طور پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ مزید چار بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا
برآمدات
خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعزاز میں تقریب، جنگی ترانہ چل گیا
آپریشن کی جاری صورت حال
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ علاقے میں کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
انسداد دہشت گردی کی مہم
سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔








