رویت ہلال کمیٹی، رمضان کا چاند دیکھنے پر کتنے لاکھ روپے کا خرچہ آیا؟
رمضان المبارک کا چاند
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے 20 لاکھ روپے خرچ کردیے، جو خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کے معاملےپر اصل حکمرانوں نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، خواجہ آصف
کابینہ کا اجلاس
خیبرپختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو ہونے والے کابینہ کے 48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے، جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری بھی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عرب کہاں ہیں؟ فلسطین کے مسلم ہمسائے ماضی کی طرح اس کی حمایت کیوں نہیں کر رہے؟
18 نکاتی ایجنڈا
میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
اجلاس کی اہمیت
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری لی جائے گی۔








