چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شارجہ سید سلیم اختر کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام
افطار ڈنر کی تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) رمضان المبارک کی بابرکت فضاء میں معروف سماجی و کاروباری شخصیت، سینئر وائس چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شارجہ اور سی ای او ڈیجیٹل وژن، سید سلیم اختر نے دوستوں، اہلِ خانہ اور پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات کے اعزاز میں دبئی کے ایک ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت رواں سال گندم کی خریداری کرے گی یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا
شرکاء کی فہرست
اس پروقار تقریب میں معروف کاروباری شخصیات، سماجی رہنماؤں، میڈیا نمائندگان اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔ نمایاں مہمانوں میں خالد چوہدری (صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ)، اقبال داود (ڈائریکٹر پاکستان بزنس کونسل دبئی)، عامر حسن (وائس چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شارجہ)، میاں منیر ہانس، مسٹر شفیق الرحمن، ظہیر احمد، فراز احمد صدیقی، مخدوم رئیس قریشی، ملک نیاز جدون، سید مستجاب احمد، عبدالغفار، جمال احمد، شکیل خان، عبداللہ سومرو، اسامہ، راحیل لودھی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر فہد اسد شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ کا انتقال، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
میڈیا کی شرکت
تقریب میں میڈیا شخصیات خالد ملک، طاہر منیر طاہر، طارق ندیم، امجد قاسمی، انصر اکرم، کاشان تمثیل، خالد محمود گوندل، حافظ رؤف، سجاد اکبر خان اور دیگر مہمان شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی ف اور نیشنل پارٹی کا 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان
تقریب کی رونق
افطار کا آغاز حافظ رؤف کی خوبصورت تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا- ڈاکٹر اکرم شہزاد نے امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کروائی اور متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی رانا ضد پر اَڑ جائے تو رانی بھی اسے منا نہیں سکتی، میری کیا حیثیت ہے، دل پر پتھر رکھتے ہوئے کہا”قبول ہے۔ قبول ہے۔ قبول ہے“
نئی مصنوعات کی متعارفی نمائش
اس موقع پر ڈیجیٹل وژن نے اپنی لکڑی کے ہینڈیکرافٹس (دستکاری) کی نئی مصنوعات متعارف کروائیں، جس کا مقصد ہنر اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینا ہے۔ شرکاء نے اس اقدام کو سراہا اور مستقبل میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: راشد لطیف خان یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کانفرنس 2025 کا انعقاد، ممتاز اداروں کی شرکت
ایوارڈ کی تقریب
تقریب میں “ایمپلائی آف دی ایئر” ایوارڈ فرح صابر کو کمپنی کے لیے ان کی انتھک محنت، لگن اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ: ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ کیخلاف نیب انکوائری کالعدم۔
نیٹ ورکنگ کا موقع
یہ محفل نیٹ ورکنگ کا موقع بھی ثابت ہوئی جہاں کاروباری رہنماؤں نے خیالات کا تبادلہ کیا اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا۔ افطار اور عشائیے کے بعد کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس سے خوشی میں اضافہ ہوا۔
شکریہ اور اختتام
اختتام پر سید سلیم اختر نے تمام مہمانوں کا شرکت اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اتحاد، باہمی تعاون اور کمیونٹی کی خدمت کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کا اختتام بھائی چارے، نیک جذبات اور کمیونٹی کی ترقی اور کاروباری کامیابی کے عزم کے ساتھ ہوا۔








