اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مسئلہ فلسطین پر کثیرالجماعتی کانفرنس بلانے کی تجویز
پی ٹی آئی رہنماؤں کی تجویز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریکِ انصاف کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ، اور محمود الرشید نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام اور فلسطین کے مسئلے پر کثیرالجماعتی کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے ایران کو 60 دن کی وارننگ دی تھی، آج 61 واں دن ہے، صدر ٹرمپ نے اسرائیلی حملوں کو “انتہائی کامیاب” قرار دے دیا۔
پارلیمنٹ میں بحث کا فقدان
روزنامہ جنگ کے مطابق، کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے وکیل کے ذریعے جاری بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں فلسطینی مسئلے اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت
اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ تمام فریقین کو فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی اپنی حمایت کا اعادہ کرنا چاہیے، کیونکہ خطے میں دو ریاستی حل اور انصاف کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔
انصاف کی ضرورت
تحریکِ انصاف کے اسیر رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کو بورڈ آف پیس کی رکنیت دیا جانا اور فلسطینیوں کو باہر رکھنا کیا انصاف ہے؟








