سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر احمد عظیم علوی مستعفی، عبدالرحمان فدا نئے صدر منتخب
لاہور (پ ر) ایگزیکٹیو کمیٹی کی تبدیلی
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے صدر احمد عظیم علوی، سینئر نائب صدر خالد ریاض اور نائب صدر محمد ریاض ڈیڈھی کے استعفے باضابطہ طور پر منظور کرلیے۔ یہ استعفے سیکرٹری جنرل کو موصول ہونے کے بعد کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے گئے جہاں انہیں اتفاقِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر کا اعلان
نئے عہدیداروں کا انتخاب
استعفوں کی منظوری کے بعد ایگزیکٹیو کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 2024–2026 کی بقیہ مدت کے لیے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا۔ اجلاس میں عبدالرحمان فدا کو متفقہ طور پر صدر، احمد ذوالفقار چوہدری کو سینئر نائب صدر اور محمد طاہر گوریجا کو نائب صدر منتخب کیا گیا جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بزدلانہ انداز میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا، شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے، دنیا کیلئے پیغام جاری کردیا
نومنتخب صدر کا پیغام
نومنتخب صدر عبدالرحمان فدا نے ممبران کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سائٹ انڈسٹریل ایریا کو خستہ حال انفرااسٹرکچر، سڑکیں اور بنیادی سہولتوں کے فقدان جیسے مسائل فوری توجہ طلب ہیں اور ایسوسی ایشن ان چیلنجز کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
سرپرست اعلیٰ کی توقعات
سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صنعتکاروں کی بہترین انداز میں نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے ادارہ جاتی مضبوطی، تبادلہ خیال کی آزادی اور صنعتی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایسوسی ایشن کے سرپرست کا پیغام
سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست سلیم پاریکھ نے بھی نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور سبکدوش صدر احمد عظیم علوی، خالد ریاض اور محمد ریاض ڈیڈھی کی خدمات پر خراجِ حسین پیش کیا۔ انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ وہ ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں اور ساتھ ہی یہ یقین بھی دلایا کہ مشکل کاروباری حالات کے باوجود وہ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔








