بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا، اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا، جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
اسلام آباد میں فیملی کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیملی کورٹ فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیوی کو دیا ہوا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا، اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔
عدالتی سماعت کے اہم نقاط
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیملی کورٹ فیصلے کیخلاف درخواست کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے فیملی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا۔ دیا ہوا تحفہ واپس لینے کی کوئی روایت نہیں، اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔








