صدرِ مملکت کا پشین میں فتنہ الخوارج کی خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
صدر آصف علی زرداری کا خراجِ تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع پشین میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی عکاسی ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔








