متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی کب سے اور کتنی چھٹیاں ہونگی؟
آنے والی تعطیلات کا اعلان
ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی مناسبت سے سرکاری و نجی شعبے میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے
وفاقی اتھارٹی کی تصدیق
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے تصدیق کی ہے کہ تمام وفاقی وزارتیں، سرکاری ادارے اور پبلک سیکٹر کے محکموں میں 4 روزہ 19 مارچ سے 22 مارچ تک تعطیلات ہوں گی، جبکہ سرکاری اوقاتِ کار 23 مارچ سے بحال ہوں گے۔
الهيئة الاتحادية للموارد البشرية الحكومية ووزارة الموارد البشرية والتوطين تعلنان عن عطلة عيد الفطر للعاملين في الجهات الحكومية الاتحادية والقطاع الخاص pic.twitter.com/2ixKOjq1RI
— UAEGOV (@UAEmediaoffice) February 23, 2026
نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیلات 19 مارچ سے 21 مارچ تک ہوں گی۔
The Federal Authority for Government Human Resources and the Ministry of Human Resources and Emiratisation announce the Eid Al Fitr holiday for employees in federal government entities and the private sector. pic.twitter.com/2OaZ5ccYYc
— UAEGOV (@UAEmediaoffice) February 23, 2026
حکام نے مزید وضاحت کی ہے کہ اگر رمضان المبارک 30 دنوں پر مشتمل ہوا تو نجی شعبے کی تعطیلات میں 22 مارچ بھی شامل کر لیا جائے گا۔
سرکاری خدمات کی بحالی
اعلان کے مطابق تعطیلات کے بعد سرکاری خدمات اور حکومتی امور معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گے۔








