جواء ایپس پروموشن کیس: ڈکی بھائی کے بینک اکاؤنٹس بحال

لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ

ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جوئے ایپس کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے فریز بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے انہیں یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی مشروط اجازت بھی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: وانا کیڈٹ کالج میں کتنے دہشتگرد موجود ہیں۔؟ سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری

کیس کی سماعت

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کی۔ ملزم سعد الرحمان اپنی اہلیہ عروب جتوئی اور وکلا بیرسٹر امرت شیخ اور عثمان لطیف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی اے پی یو اے ای کے زیر اہتمام بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، 23 ٹیموں کی شرکت

بینک اکاؤنٹس کی بحالی اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت

دوران سماعت، عدالت نے ڈکی بھائی کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کرتے ہوئے انہیں یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی، تاہم شرط عائد کی کہ عدالت میں زیرِ التوا کیس سے متعلق اپنے چینل پر کوئی گفتگو نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ممکن ہے کہ بھارت کو ایشیاء کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دی جائے

NCCIA کا اعتراض

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے یوٹیوب چینل پر موجود 27 ویڈیوز پر NCCIA کو اعتراض ہے، تاہم ان ویڈیوز کو حذف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کا اقوام عالم سے تاریخی سانحات دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کا مطالبہ

آئندہ کی سماعت

عدالت نے آئندہ سماعت پر NCCIA کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کارروائی 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔

وکیلوں کی جانب سے تحائف

عدالتی کارروائی کے بعد، ڈکی بھائی کے وکلا نے احاطہ عدالت میں دس ملین فالوورز مکمل ہونے پر انہیں شیلڈ بھی پیش کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...