آپ بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے: علامہ راجہ ناصر عباس
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کا پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا موبائل فون کی بیٹری کو 100 فیصد چارج کرنا ٹھیک ہے؟ وہ بات جو آپ کو بھی جان لینی چاہیے
رمضان المبارک اور احتجاجی دھرنا
روزنامہ جنگ کے مطابق سینیٹ کے اجلاس کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ توبہ کرنے کا ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معاملہ زیرِ بحث رہا ہے ہمیں تشویش تھی، ہم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاجی دھرنا دیا، پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے تالے لگا کر بند کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی، پاکستان کو کس قسم کا ہائبرڈ ماڈل پیش کیا جائے گا؟
پارلیمنٹ کی توہین اور مثبت احتجاج کی ضرورت
علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ مثبت احتجاج کرنے کی روایت ڈالنے دیں، پارلیمنٹ کو تالے لگا کر پارلیمنٹرینز کو بند کر دیا گیا، کیا یہ پارلیمنٹ کی توہین نہیں ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے علاج کا مطالبہ کر رہے ہیں، اِن پر جعلی پرچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کے 27 اہلکار وزیراعظم کی آمد پر وی وی آئی پی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غائب، معطل کردیے گئے۔
ملاقاتوں کی پابندیاں
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی، بانی پی ٹی آئی کو ایک اور انجیکشن لگنا ہے۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ
علامہ راجہ ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔








