مزدور بات کرنے سے خوفزدہ، صحافی نے ویڈیو شیئرکردی
لاہور سے رپورٹ
لاہور (ویب ڈیسک) صحافی ضعیم لغاری نے بتایاکہ مزدور ڈرے ہوئے ہیں، کوئی بات کرنے کو بھی تیار نہیں اور مزدوروں کا کہنا ہے کہ کوئی بات کریں تو اٹھا لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ سمندری سرحدوں کے ہر انچ کے دفاع کیلیے پوری طرح تیار ہے: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
مزدوروں کی خوفناک صورتحال
ضعیم لغاری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "مریم نواز صاحبہ کے پنجاب میں مزدوروں کے انٹرویو کے لیے گیا تو ایک نہایت افسوسناک اور چونکا دینے والی صورتحال دیکھنے کو ملی، جب ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ کھل کر بولنے سے گریز کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم مہنگائی یا حالات کے خلاف بات کریں گے تو ہمیں اٹھا لیا جائے گا، جب پوچھا کہ کون اٹھائے گا تو جواب ملا کہ پولیس لے جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 103 فلسطینی شہید
خوف کے سائے
صحافی کا کہناتھا کہ یہ سن کر دل دکھ سے بھر گیا کہ ایک عام آدمی اپنے حق کی بات کرنے سے بھی خوفزدہ ہو چکا ہے، اگر شہری کو سچ بولنے کی قیمت آذادی کی صورت میں ادا کرنی پڑے تو یہ لمحہ یقیناً انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہی ہے وہ فضا جسے آج مریم نواز کے پنجاب کی حقیقت کہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسسٹنٹ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سجاد حیدر کا انتقال
سوشل میڈیا پر تبصرہ
"آج مریم نواز صاحبہ کے پنجاب میں مزدوروں کے انٹرویو کے لیے گیا تو ایک نہایت افسوسناک اور چونکا دینے والی صورتحال دیکھنے کو ملی۔ جب ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ کھل کر بولنے سے گریز کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم مہنگائی یا حالات کے خلاف بات کریں گے تو ہمیں اٹھا لیا جائے… https://t.co/8g4nQ6l6ko pic.twitter.com/bfxZBlFKj5
— Zaeem leghari (@Zaeemlegharii) February 22, 2026
زخم دل کی داستان
ویڈیو میں انہوں نے بتایاکہ یہ اس وقت خوفزدہ ہیں، ایک مزدور کا کہناتھاکہ سب ڈرے ہوئے ہیں، کوئی بات کریں تو پولیس اٹھا لیتی ہے۔ ایک اور شخص نے بتایاکہ کیا بات کریں، پکڑلیں گے، صبح 6 بجے آجاتے ہیں لیکن تیسرا دن ہے، کام نہیں ملا۔ ضعیم لغاری کاکہناتھا کہ یہ مریم نواز صاحبہ کا پنجاب ہے۔








