کپ کیک اور غرور کا انجام۔۔۔ بھارت کو جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پر طنزیہ اشتہار بنانا مہنگا پڑ گیا

بھارت کی عبرتناک شکست

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں عبرتناک شکست کھانے والے بھارت کو جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پر طنزیہ اشتہار بنانا مہنگا پڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسکوز سپورٹ یونٹس کی کارروائیاں جاری، 134 بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج، 5 گرفتار

میچ کے حقائق

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سپر 8 مرحلے کے اہم مقابلے سے قبل بھارتی براڈکاسٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک طنزیہ اشتہار میچ کے بعد خود بھارت کے گلے پڑ گیا۔ گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے عبرتناک شکست دی۔ جنوبی افریقہ کے 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 111 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی شکست ہے۔ 2010 کے ورلڈکپ میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی، فی تولہ 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے کا ہوگیا

تنقید اور سوشل میڈیا کی بازگشت

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا سپن بولدک میں منہ توڑ جواب، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست

تنقید کا سامنا

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ کی تشہیر کے لیے بھارتی براڈکاسٹر کی جانب سے ایک پرومو جاری کیا گیا، جس میں ’’کپ کیک‘‘ کے ذریعے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو کمزور اور بھارتی ٹیم کو مضبوط دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

پرومو کی تفصیلات

پرومو میں ایک بھارتی اور جنوبی افریقی کرکٹ فین کو ریسٹورنٹ میں میز پر رکھے کپ کیک کی جانب جاتے دکھایا گیا۔ جنوبی افریقی فین بھارتی فین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کپ کیک کو اٹھالیتا ہے اور اسے سوری کہتا ہے۔

اس دوران بھارتی فین جنوبی افریقی فین کو نیچا دکھاتے ہوئے کہتا ہے کہ کوئی بات نہیں، پر سوری 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہم جیتے تھے اور آنے والا سپر 8 کا میچ بھی ہم جیتیں گے، آپ یہ کپ کیک ہی رکھ لو۔

پرومو میں کہا گیا کہ 2024 کی تاریخ پھر دہرائیں گے اور جنوبی افریقہ کو پھر ہرائیں گے۔

صارفین کی ردعمل

یہ پرومو جاری ہونے کے بعد بھارتی براڈکاسٹر کو صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

بھارت کا غرور اس وقت مزید خاک میں مل گیا جب جنوبی افریقہ نے اسے عبرتناک شکست دی۔ اس ہار کے بعد بھارتی براڈکاسٹر کو پھر آڑے ہاتھوں لیا گیا اور بھارتی صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے شکست کو ’’غرور کا انجام‘‘ قرار دیتے ہوئے بھارتی براڈکاسٹر پر مزید طنز کے تیر برسائے۔

ایک صارف نے لکھا ’’یقیناً انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن براڈکاسٹر اس ذلت کا پوری طرح مستحق ہے۔ اگر ان میں ذرا سی بھی دیانت ہوتی تو وہ جنوبی افریقہ سے باقاعدہ معافی مانگتے۔‘‘

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...