حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، شیخ وقاص اکرم
شیخ وقاص اکرم کا ردعمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبے کی ناکامی پر ردعمل سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی سیکریٹری سنجےکمار پنجوانی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
حکومتی منصوبے کی ناکامی
اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔ ایک طرف قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، دوسری جانب عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے بے حال ہے۔
آئی ٹی سیکٹر پر اثرات
فائر وال کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر، فری لانسرز اور آن لائن بزنس شدید متاثر رہے اور لاکھوں نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ یہ منصوبہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، فائر وال منصوبہ عمران فوبیا کا نتیجہ تھا.








