حالیہ سرحد پار کارروائی کوئی جارحیت نہیں بلکہ اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ایک ناگزیر قدم تھا، عمران اسماعیل
سابق گورنر سندھ کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن جب ہماری مساجد، امام بارگاہیں اور شہری دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہیں تو ریاست کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ پر ایرانی میزائل حملے کے الزام کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ایرانی صدر کی ترک ہم منصب سے گفتگو
بعید کارروائی کی ضرورت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا حالیہ سرحد پار کارروائی کوئی جارحیت نہیں بلکہ اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ایک ناگزیر قدم تھا۔ ہم نے پشاور سے لے کر پاراچنار تک بے گناہ جانوں کی قیمت ادا کی ہے۔ اب یہ واضح پیغام دینا ضروری تھا کہ پاکستانیوں کے خون کی کوئی قیمت نہیں لگائی جا سکتی۔
امن کی خواہش
ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم امن چاہتے ہیں — مگر ایسا امن جس میں ہمارے شہری محفوظ ہوں اور ہماری خودمختاری کا احترام ہو۔
پاکستان ایک پرامن ملک ہے، لیکن جب ہماری مساجد، امام بارگاہیں اور شہری دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہیں تو ریاست کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں ہوتا۔ حالیہ سرحد پار کارروائی کوئی جارحیت نہیں بلکہ اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ایک ناگزیر قدم تھا۔
ہم نے پشاور سے لے کر پاراچنار تک بے گناہ…
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) February 23, 2026








