علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کروڑوں روپے رشوت لی، ایجنسیوں کے پاس رپورٹس موجود ہیں، صحافی عمران ریاض خان کا دعویٰ
علی امین گنڈا پور کے خلاف کرپشن کے ثبوت
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف ایجنسیوں کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں جس کی وجہ سے انہیں قابو کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بہاولپور سمیت 3 شہروں پر میزائل حملہ کر دیا
علی امین کی وفاداری اور کرپشن کے الزامات
وی لاگ میں بات کرتے ہوئے صحافی نے بتایا کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کے حوالے سے وزیر بنا یا ہوا تھا۔ آزاد کشمیر میں 2021 کے الیکشن کے دوران علی امین گنڈا پور نے بڑی کرپشن کی، یہ رپورٹس پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں تک پہنچ گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت نے سیف علی خان کو 15 ہزار کروڑ کی وراثتی جائیداد سے کیوں محروم کیا؟ جانیے
گرفتاری کے دوران بیان حلفی کا انکشاف
جب علی امین گنڈا پور کو گرفتار کیا گیا تو ان کے سامنے کچھ بیان حلفی رکھے گئے جن میں کہا گیا کہ جن لوگوں سے تم نے پیسے لیے ہیں، یہ بیان حلفی ان کے ہیں۔ عمران ریاض خان نے کہا کہ مجھ تک پہنچنے والے ایک بیان حلفی میں بتایا گیا کہ اپریل 2021 میں الیکشن لڑنا چاہتا تھا تو علی امین گنڈا پور کے مانگنے پر میں نے انہیں دو کروڑ روپے دئیے۔
دھمکیوں کا ذکر اور ایجنسیوں کا کردار
اس کے بعد ایک موقع پر علی امین گنڈا پور نے مجھ سے چار کروڑ روپے مانگا کیونکہ میرا مخالف تین کروڑ روپے دے رہا تھا۔ میں نے یہ معاملہ پارٹی کے سامنے رکھا جس پر علی امین گنڈا پور نے مجھے دھمکیاں بھی دیں۔ میں نے اس معاملے کے بارے میں آئی ایس آئی کے ایک افسر کو بھی بتایا۔ اس طرح کے چار پانچ بیان حلفی اور بھی ہیں اور اس معاملے پر ایجنسیوں نے علی امین گنڈا پور کو قابو کر لیا۔








