حکومت کراچی والوں پر ہونے والے ظلم کی تحقیقات کیوں نہیں کرتی؟ پیپلز پارٹی کو اپنے 18 برسوں کی کارکردگی کا جواب دینا ہوگا، فاروق ستار
ایم کیو ایم رہنما کا پیپلز پارٹی پر تنقید
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنا نام بدل کر سندھ پیپلز پارٹی رکھ لے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے حملے کا جواب دے دیا، اگر اب بھارت نے جارحیت کی تو جواب ہائی ویلیو ٹارگٹ ہونگے، شاہ زیب خانزادہ نے بڑی خبر دے دی
انصاف کا سوال
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈمپر حادثات کا شکار اور نالوں میں گرنے والے کو ابھی تک انصاف کیوں نہیں ملا، حکومت کراچی والوں پر ہونے والے ظلم کی تحقیقات کیوں نہیں کرتی؟
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو لگام نہ دی گئی تو پورا خطہ آگ کی لپیٹ آ جائے گا: حافظ نعیم الرحمان کا جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ اجلاس کے آخری روز خطاب
پیپلز پارٹی کی کارکردگی
فاروق ستار نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنے 18 برسوں کی کارکردگی کا جواب دینا ہو گا، ایم کیو ایم والے پیپلز پارٹی کی 18 سالہ کارکردگی کو واٹر لو بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
لسانی جھگڑے اور سیاسی اثرات
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، پیپلز پارٹی لسانی جھگڑا کروانا چاہتی ہے۔
سیاسی اداروں کی صورتحال
فاروق ستار کے مطابق، پیپلز پارٹی کے پاس دو گورنر، ایک صدر اور تمام آئینی اداروں کی سربراہی ہے، پیپلز پارٹی کو سندھ کا گورنر برداشت نہیں ہو رہا۔ اگر گورنر سندھ کے کسی عمل سے سیاسی تاثر ابھرتا ہے تو گورنر پنجاب نے تو ہاؤس کو سیاسی اکھاڑہ بنایا ہوا ہے۔








