لاہور میں دوران ڈکیتی خاتون کا قتل، 32 سال کی نمرہ کا قاتل خالہ زاد کزن نکلا
خاتون کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوران ڈکیتی خاتون کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 32 سال کی نمرہ کا قاتل خالہ زاد کزن نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹرگوہر نے قومی اسمبلی کی 4قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
واقعہ کا پس منظر
پولیس کے مطابق خاتون نمرہ کے قتل کی واردات چند روز قبل شفیق آباد میں ہوئی۔ ملزم نے گھر سے دس لاکھ روپے بھی چوری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انتشار کے کارکنوں نے قیدی وینز پر حملہ کیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
ملزم کی شناخت اور گرفتاری
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ قاتل مقتولہ کا خالہ زاد کزن ہے جس کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر اپنی والدہ کو لے کر ڈاکٹر پر گیا۔ ملزم گھر سے رقم چوری کرنے آیا اور پہچانے جانے پر خاتون کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔
برآمد شدہ شواہد
ملزم سے دس لاکھ روپے بھی برآمد کیے جا چکے ہیں، آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔








