سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 4 خارجی ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک آپریشن کے دوران 4 غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب مرزا وزیراعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ مقرر
آپریشن کی تفصیلات
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عراق نے اسرائیل کیخلاف سلامتی کونسل کو احتجاجی مراسلہ کیوں لکھا۔۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
فائرنگ کا تبادلہ
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
علاقے میں کاروائیاں
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔








