پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ، 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے
فائرنگ کا واقعہ
پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی کشیدگی: حج فلائٹ شیڈول کی تیاری عارضی طور پر روک دی گئی
واقعے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق قائمقام ایس پی پنجگور امیر جان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگور سے 60 کلو میٹر دور چیدگی کے علاقے دستک میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد کے ایک حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ، بے بنیاد بھارتی الزامات پر شاہد آفریدی نے بھی آواز اٹھا دی
حملہ آوروں کی کارروائیاں
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے وہاں کھڑی 2 گاڑیاں بھی نذر آتش کردیں۔ واقعے کے بعد مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کی جارہی ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت
جاں بحق افراد میں سے 2 افراد کی شناخت داؤد اور سالم کے ناموں سے ہوئی ہے جو سرحدی گاؤں نکر کے رہائشی ہیں۔








