سرکاری ہسپتالوں میں مفت میت منتقلی سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، غم کی گھڑی میں استحصال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت میت منتقلی سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، میت کی دوسرے شہر منتقلی بھی بلا معاوضہ ممکن ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دو غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے دستبردار، آئی پی ایل جوائن کرلی، پی سی بی کا پلان بی تیار
پرائیویٹ ایمبولینسز کی اضافی قیمتیں
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ ایمبولینس پر میت کی منتقلی کے لیے بھاری رقوم وصول کی جا رہی تھیں، غم کی گھڑی میں اب کسی کو استحصال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امجد ملک پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین مقرر، مسلم لیگ ن جرمنی کی مبارکباد
نیا فری سسٹم کی تفصیلات
پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں فری میت منتقلی سروس شروع کی جارہی ہے، یہ سسٹم فعال اور مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ ایک کال پر حکومت مدد کے لیے شہری تک پہنچ سکے۔
ریاست کی حمایت کا پیغام
مریم نواز نے مزید کہا کہ ریاست ہر مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔








