کتنے بل پیش ہوئے اور کتنے منظور ۔۔؟ ،پنجاب اسمبلی کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی
پنجاب اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کتنے بل پیش ہوئے اور کتنے منظور؟ پنجاب اسمبلی کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن میں تبدیلی، جسٹس خادم سومرو کو کمیٹی سے نکال دیا گیا
بلوں کی تعداد
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں دو سال میں 169 بل پیش اور 144 منظور ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دو سال میں پنجاب اسمبلی کے 38 اجلاسوں میں 154 نشستیں ہوئیں، ان میں مجموعی طور پر 169 بل پیش اور 144 منظور ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہو کر بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ کا برا ریکارڈ بنا لیا
حکومتی اور نجی بل
’’جنگ‘‘ کے مطابق اس دوران پنجاب اسمبلی میں 110 حکومتی بل پیش ہوئے، جن میں سے 97 منظور ہوئے جبکہ اراکین کے 59 نجی بل میں سے 47 منظور کیے گئے۔ دو برسوں میں 129 تحریک استحقاق پیش ہوئیں، 87 کمیٹی کو بھیجی اور 9 نمٹادی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا چینی طلباء کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان
تحریکات اور قراردادیں
پنجاب اسمبلی میں اس دوران 1189 تحریک التواء پیش اور 565 نمٹائی گئیں جبکہ 650 قراردادیں پیش اور 124 منظور ہوئیں۔
سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس
دو سال کے دوران پنجاب اسمبلی میں 5 ہزار 924 سوالات پوچھے گئے، جن میں 1494 کا جواب دیا گیا جبکہ 407 توجہ دلاؤ نوٹس پیش ہوئے، ان میں سے 76 کا جواب دیا گیا۔








