کراچی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ڈیلیوری رائیڈر جاں بحق
ٹریفک حادثہ کراچی میں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں گزشتہ رات ڈیفنس خیابان اتحاد میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کا رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج
واقعے کی سی سی ٹی وی وڈیو منظر عام پر آگئی جس میں تیز رفتار گاڑی کو بے قابو ہوکر سڑک کے دوسری جانب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مرنے والے کی شناخت
پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ڈیلیوری رائیڈر زخمی ہوا جو کہ ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ مرنے والے شخص کی شناخت محمد فرحان کے نام سے ہوئی۔ ورثا لاش تدفین کیلئے آبائی علاقے ٹھٹہ لیکر روانہ ہوگئے۔
کار میں سوار شہری کی حالت
پولیس کے مطابق کار سوار شہری بھی شدید تشویشناک حالت میں کلفٹن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ کار میں سوار شہری حسن بنگوار کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
حسن بنگوار کا تعلق
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کا کہنا ہے کہ گاڑی سوار حسن بنگوار سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔








