آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا

عمران خان کا فالو اپ چیک اپ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز ہسپتال میں فالو اپ چیک اپ کیلئے لایا گیا، متاثرہ آنکھ کی بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لاہور کا پہلا جنرل کونسل اجلاس، کھیل کے فروغ کے لیے مشاورت

ہسپتال منتقلی کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پمز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بانی کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹرئیل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان اچھا مل جائے تو ٹیم گراؤنڈ میں پرفارم کرتی ہے: راشد لطیف

میڈیکل پروسیجر کی معلومات

عمران خان کی ہسپتال میں تصویر

پمز ہسپتال کے مطابق کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کی، جو نارمل ہیں۔ پمز اور شفا آئی ہسپتال کے کنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجر عمل میں لایا گیا، یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔

ڈسچارج کی معلومات

ہسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو فالو اپ مشورے اور نسخے کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔ پروسیجر سے پہلے سپیشلسٹ کے بورڈ نے معائنہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...