یونان کشتی حادثہ، ملزم کی 2مقدمات میں درخواست ضمانت خارج
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے کے ملزم کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کر دی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا نام خراب ہوا، ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ، معاشی تھنک ٹینک نے انتظامی ڈھانچے کی اصلاحات کیلئے نئے صوبوں کے 3منظر نامے تجویز کردیئے
مدعی وکیل کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وکیل مدعی نے کہا کہ ملزم نے ایجنٹس کا نمائندہ بن کر لوگوں سے پیسے بٹورے، جبکہ ملزم خود بیرون ملک گیا ہی نہیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے تبصرہ کیا کہ "چلے جاتا تو اچھا تھا، احساس تو ہوتا کہ ڈوبنا کیا ہوتا ہے۔"
ملزم کی قید اور عدالتی کارروائی
وکیل نے مزید کہا کہ ملزم 15 ماہ سے جیل میں ہے، جبکہ ایف آئی اے نے تاحال چالان جمع نہیں کرایا۔ وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم کا سابقہ کوئی ریکارڈ نہیں ہے، لہذا عدالت کو چاہیے کہ ضمانت منظور کرے۔ مگر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم یاسر کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔








