اولمپئن خواجہ جنید ہاکی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی ٹیم منجمنٹ کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی ٹیم منجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اولمپئن خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ٹیم کو وائٹ واش کئے جانے کے بعد پاکستانی ہیڈ کوچ کا بیان بھی سامنے آگیا
کھلاڑیوں کی ملاقات
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے سربراہوں نے ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: میٹنگ ختم ہوئی، ایک فقرے نے دماغ گھما کر رکھ دیا، دل میں سوچ چکا تھا کہ کبھی میرے ساتھ اونچ نیچ کی تو منہ توڑ جواب دونگا، چائے پیئے بغیر باہر آ یا
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی
ملاقات میں محی الدین وانی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ کھلاڑی صرف کھیل پر توجہ دیں اور ملک کا نام روشن کریں، انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، مخالفین بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں: بیرسٹرسیف
فیڈریشن کی ذمہ داری
انہوں نے کہا کہ کھیل کے علاوہ باقی معاملات فیڈریشن خود سنبھالے گی، اچھے اور غلط فیصلوں کی ذمے داری لیں گے، کھلاڑیوں کو ضروری مراعات فراہم کی جائیں گی، کسی قسم کا غیر ضروری دباؤ نہیں ڈالا جائے گا اور پی ایچ ایف لاجسٹکس، کوآرڈینیشن اور دیگر آف فیلڈ امور کی ذمہ داری خود اٹھائے گی۔
نئی ٹیم کی تقرری
مزید براں، صدر نے ہاکی کی نئی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اولمپئن خواجہ جنید کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔








