طارق فضل چودھری نے عمران خان کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر کی وضاحت کر دی
وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کی وضاحت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر سے متعلق وضاحت جاری کی۔
یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس کے لیے استعمال ہونے والا وہ انجیکشن جس نے جگر کی انتہائی خطرناک بیماری کا علاج کردیا
پہلا پروسیجر اور اس کے نتائج
طارق فضل چودھری نے کہا کہ حکومت نے تمام قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی انتظامات میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا، پہلے پروسیجر کے بعد بینائی میں بہتری آئی تھی جس کے بعد ماہر معالجین نے دوسرے پروسیجر کی سفارش کی۔
یہ بھی پڑھیں: غیر معمولی، پرتشدد اور سفاک کھیل جاری ہے: امریکی پروفیسر نے ایران میں حالیہ فسادات کا ذمہ دار 2 ممالک کو ٹھہرا دیا، کن کا نام لیا؟ جانیے
دوسرے طبی عمل کی کامیابی
وفاقی وزیر کے مطابق آج دوسرا طبی عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا اور میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئندہ کی طبی سہولیات
طارق فضل چودھری نے مزید بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تیسرا انجیکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا، ہر قیدی کو قانون کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں بھی تمام انتظامات شفاف اور ضابطے کے مطابق کیے گئے ہیں۔








