کوہاٹ؛ پولیس موبائل پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید
کوہاٹ میں پولیس پر حملہ
کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہاٹ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہوئے۔ دہشتگردوں نے پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ فائرنگ سے ڈی ایس پی واحد محمود سمیت 3 اہلکار شہید ہوئے۔








