سونے کی قیمت میں دوسرے دن بھی بڑا اضافہ
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پانچ دنوں میں سونے کے نرخ ہزاروں روپے بڑھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار دیدیا گیا ہے: مفتاح اسماعیل
نئی قیمتوں کی تفصیلات
پانچ دن میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 23900 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، آج بھی سونے کے نرخ میں 3400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کینسر کے مریضوں کے لیے جعلی دوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، بڑی کھیپ پکڑی گئی
سونے کی نئی قیمت
اس اضافے کے ساتھ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونا 2915 روپے مہنگا ہونے سے نئے نرخ 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہو گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ کا اثر
عالمی مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر مہنگا ہوا اور فی اونس قیمت 5172 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔








