بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نالے میں گر کر زخمی
نورین نیازی زخمی ہو گئی ہیں
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی گر کر زخمی ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور یوتھ فیسٹیول میں گرلز کے لانگ جمپ، جیولن تھرو، ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، ڈسکس تھرو، پول والٹ اور رسہ کشی کے ٹرائلز کا انعقاد
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نورین نیازی داہگل ناکے پر زیرتعمیر سیوریج لائن کراس کرتے ہوئے نالے میں گر گئیں۔ نالے میں گرنے کے نتیجے میں نورین نیازی کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: معذور بچوں کے لیے برسوں پہلے بنائے گئے ادارے کا نام، اپنی تصویر لگانے کے لیے ذہنی طور پر کتنا پست ہونا پڑتا ہے؟
ساتھی خاتون کی بھی زخمی ہونے کی اطلاع
نورین نیازی کے ساتھ ایک اور خاتون بھی گر کر زخمی ہوئیں۔ نورین نیازی کو زیرتعمیر نالے سے نکال کر محفوظ جگہ پر لے جایا گیا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
عمران خان کی بہن نورین نیازی داہگل میں زیر تعمیر نالے میں گر گئیں۔ یہ بہنیں اپنے بھائی سے ملنے پر ہفتے درجنوں مشکلات کو عبور کرکے پہنچتی ہیں لیکن آگے ملاقات نہیں ہوتی۔ ان بہنوں کی وفا کو یاد رکھا جائے گا۔ pic.twitter.com/g2ToGQp612
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) February 24, 2026








