اربوں روپے کا ضبط شدہ سونا اور چاندی سٹیٹ بنک میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف، چوری کیے جانے کی اطلاعات
اسلام آباد میں سونے اور چاندی کی ضبطی کی خبر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کسٹم کی مختلف کلکٹریٹس میں اربوں روپے مالیت کا ضبط شدہ سونا اور چاندی سٹیٹ بنک آف پاکستان میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کے بعد ایف بی آر نے کسٹم کی تمام انفورسمنٹ بشمول ائر پورٹ کلکٹریٹس کو ضبط شدہ سونا اور چاندی کے ڈیٹا کی معلومات جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سنئیر اینکر پرسن آفتاب اقبال دبئی میں گرفتاری کی اطلاعات
برسوں سے ضبط شدہ سونے اور چاندی کی صورتحال
روزنامہ جنگ کے لیے تنویر ہاشمی نے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ برسوں سے ضبط شدہ سونا اور چاندی کلکٹریٹس کی لاکرز میں ہی پڑا ہوا ہے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر میں جمع نہ ہونے کے باعث یہ قومی خزانے میں بھی ظاہر نہیں ہورہا تھا۔ کسٹم کلکٹریٹس کی مبینہ نااہلی کی وجہ سے ضبط شدہ سونے اور چاندی کی لاکرز سے تبدیلی اور چوری ہونے کی اطلاعات ہیں۔
کسٹم کے اعداد و شمار کا جمع کیا جانا
رپورٹ کے مطابق موجودہ ممبر کسٹم آپریشن سید شکیل شاہ کی ہدایت پر کسٹم کی تمام فیلڈفارمیشن نے ضبط شدہ سونے کے اعداد و شمار اکھٹا کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ اب تک، پشاور کی کسٹم کلکٹریٹ کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے مالیت کا سونا سٹیٹ بنک میں جمع کرادیا گیا ہے جس سے قومی خزانے کو خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے۔








