نادرا کے تعاون سے پنجاب ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے پاک آئی ڈی لانچ کر دی
پاک آئی ڈی کا آغاز
لاہور (ویب ڈیسک) نادرا کے تعاون سے پنجاب ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے پاک آئی ڈی لانچ کر دی ہے جس کے ذریعے اب گاڑی کی ٹرانسفر ہو یا بائیومیٹرک گھر بیٹھے ہی ممکن ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الزبتھ کیتھرین ہورسٹ کو پاکستان میں اہم ذمہ داری مل گئی
ڈی جی ایکسائز کا بیان
ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے بتایاکہ اس آئی ڈی کا مقصد اوورسیز پاکستانی یا ملک میں موجود شہریوں کو بائیومیٹرک کے لیے کہیں نہیں جانا پڑے گا۔ ایپ انسٹال کریں گے اور چہرے کی شناخت کیساتھ کیمرے کی مدد سے بائیومیٹرک دے پائیں گے۔ اس سے لوگوں کو سہولت ہوگی کہ جو لوگ پہلے آ نہیں سکتے تھے، انہیں پاور آف اٹارنی دینا پڑتا تھا یا قونصلیٹ میں جا کر اپنا لمبا پراسیس کرتے تھے، جس سے گاڑیوں کی اونرشپ کی منتقلی تاخیر کا شکار بھی رہتی تھی اور سسٹم میں شفافیت بھی نہیں رہتی تھی۔
سسٹم کی شفافیت اور سروس چارجز
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پاک آئی ڈی ایپ سے سسٹم شفاف اور سہولت پر مبنی بن گیا۔ اس سسٹم سے 150 روپے کے سروس چارجز کے ساتھ خریدار اور فروخت کنندہ بائیومیٹرک دے پائیں گے جس سے لوگوں کا ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب پر اعتماد بھی بڑھے گا۔
نادرا کے تعاون سے پنجاب ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے پاک آئی ڈی لانچ کر دی ہے۔ گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کروانی ہو یا بائیومیٹرک کا معاملہ ہو اب اس کے لیے آپ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ سب کچھ گھر بیٹھے ہی ممکن ہوچکا ہے، ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ pic.twitter.com/3q6U2eSIL8
— WE News (@WENewsPk) February 24, 2026








