بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سات مقدمات میں ضمانتیں منظور

ضمانت کی منظوری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سات مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کے خلاف بڑی کارروائی، بڑی تعداد میں ڈیوائسز قبضے میں لے لیں

سماعت کا عمل

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

عدالتی حکم

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سات مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں، پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے پاکستانی شہریوں کا انخلا جاری، 377 وطن پہنچ گئے

مقدمات کی تفصیلات

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی، آزادی مارچ، اقدام قتل، توڑ پھوڑ، جلائو گھیراؤ اور توشہ خانہ کی جعلی رسیدوں کے مقدمات درج ہیں۔ بشریٰ بی بی کے خلاف بھی توشہ خانہ کی جعلی رسیدوں کا کیس تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پراسیکوشن کا موقف

پراسیکوشن کی جانب سے راجہ نوید حسین کیانی، مظہر بشیر اور طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، دونوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکہ کی سلامتی کیلئے مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کریں گے: امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز

وکیل کا بیان

بانی پیٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میرے اور عدالت کے کیرئیر میں ایسی ضمانت کی درخواستیں پہلی ہوں گی جن میں اتنی تاخیر ہو، 63 التوا اس کیس میں ریاست کو دیے گئیے، 30 ایسے مواقع پر عدالت نے جیل حکام کو پیش کرنے کا حکم دیا مگر پیش نہیں کیا گیا۔

آخری نتیجہ

سلمان صفدر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی نو مئی کے علاوہ کبھی کوئی درخواست مسترد نہیں ہوئی، اور عدالت نے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...