کراچی: بےقابو گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق رائیڈر کے ورثا ءنے ڈرائیور کو معاف کردیا
کراچی میں ہولناک حادثہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ اتحاد میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق موٹر سائیکل سوار کے ورثاء نے ڈرائیور کو معاف کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ: امریکہ کے رنگین مزاج ارب پتی سے دوسری بار صدارتی انتخابات میں فتح کا اعلان تک
پولیس کی کارروائی
روزنامہ ’’جنگ‘‘ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بے قابو ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کے ورثا ءنے قانونی کارروائی سے منع کر دیا اور ڈرائیور کو اللّٰہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سیاسی کھیل کھیل رہا ہے، پہلے ہی کہا تھا پاکستان بیرونی جارحیت برداشت نہیں کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی سے خطاب
حادثے کی تفصیلات
کراچی میں ٹریفک حادثہ: تیز رفتار کار الٹ گئی اور دوسری جانب موجود رائیڈر کو کُچل دیا pic.twitter.com/7Q2CThHAmb
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) February 23, 2026
آخری رسومات
پولیس کے مطابق ورثا ءلاش لے کر گزشتہ روز ٹھٹھہ روانہ ہوگئے تھے جہاں جاں بحق رائیڈر کی تدفین کر دی گئی ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث شخص کے خلاف ورثا ء کی درخواست پر ہی کارروائی کی جائے گی۔








