بھارتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ
بھارتی ہیلی کاپٹر کا سمندر میں حادثہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جائیداد کے لالچ میں بیٹے نے باپ کو سانپ سے ڈسوا دیا
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق بھارت میں انڈمان جزیرے میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں تمام 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آ رہا ، فیصل واوڈا
حادثے کا وقت اور مقام
بھارتی میڈیا کے مطابق آج (منگل کی) صبح تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو انڈمان و نکوبار جزائر کے قریب حادثہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ناول نگار محمد عاصم بٹ کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں ادبی شخصیات کی شرکت
پرواز کی معلومات
’’جنگ‘‘ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پاون ہنس کے زیرِ انتظام ہیلی کاپٹر نے صبح تقریباً 8 بج کر 45 منٹ پر شہر سری وجیا پورم سے مایابندر کے لیے اڑان بھری۔ تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر پرواز کے دوران فنی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث پائلٹ کو مایابندر کے قریب سمندر میں کنٹرولڈ کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔ ہیلی کاپٹر میں 2 عملے کے ارکان اور 5 مسافر سوار تھے، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ تمام افراد کو سمندر سے ریسکیو کر کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
ابتدائی تحقیقات
سینئر سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ممکنہ تکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ نے پانی پر کنٹرولڈ لینڈنگ کی۔ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں.








