ایپسٹین فائلز سکینڈل:برطانوی سیاسی حلقوں میں ہلچل، سابق سفیر گرفتار، ایوان بالا کی نشست بھی چھوڑ دی

ایپسٹین فائلز سکینڈل میں ہلچل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپسٹین فائلز سکینڈل نے برطانوی سیاسی حلقوں میں بھی ہلچل مچا دی، سابق سفیر کو گرفتار کرلیا گیا، اور انہیں ایوان بالا کی نشست بھی چھوڑنی پڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ بالی وڈ کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم بن گئی

سابق سفیر کی گرفتاری

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر مینڈیلسن کو بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کے انکشاف کے بعد لندن پولیس نے عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کرلیا۔ برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما پیٹر مینڈیلسن بطور برطانوی سفیر امریکہ میں تعینات تھے۔ گزشتہ سال جب ان کی جیفری ایپسٹین کے ساتھ دوستی کی نوعیت اور گہرائی سے متعلق تفصیلات سامنے آئیں تو انہیں ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل یوتھ ہب – نوجوانوں کے لیے ایک اور انقلابی قدم!

پارلیمنٹ سے استعفیٰ

’’جنگ‘‘ کے مطابق انہیں بطور سفیر برطرفی کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اپنی نشست بھی چھوڑنی پڑی اور انہوں نے لیبر پارٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اہرام مصر کے نیچے ایک اور خفیہ شہر دریافت

پولیس کا بیان

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ سابق حکومتی وزیر سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں افسران نے ایک 72 سالہ شخص کو عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔ برطانوی پولیس نے پیٹر مینڈیلسن کو گزشتہ روز شام ساڑھے 4 بجے حراست میں لیا اور صبح 2 بجے تصدیق کی کہ 72 سالہ نامعلوم شخص کو مزید تفتیش کے لیے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات

واضح رہے کہ برطانیہ کے سابق سفیر کی یہ گرفتاری شاہ چارلس کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کی ایپسٹین سکینڈل میں گرفتاری اور رہائی کے چند دن بعد عمل میں آئی۔ پیٹر مینڈیلسن پر الزامات ہیں کہ جب وہ وزیر اعظم گورڈن براؤن کی حکومت میں وزیر تھے تو انہوں نے جیفری ایپسٹین کو حساس دستاویزات بھیجی تھیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...